خبریں

اشکومن کو سب ڈویژن بنانا اولین ترجیح ، سڑک کی کشادگی کےلئے دس کروڑ‌مختص کئے گئے ہیں، نواز ناجی

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ سلپی پل تا گشگش روڑ کی کشادگی اور میٹلنگ کے لئے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،گرلز سکول چٹورکھنڈ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جارہا ہے،وزیر اعلیٰ نے چٹورکھنڈ تیس بیڈ ہسپتال کا عوام سے وعدہ کیا تھا لیکن بجٹ میں رقم مختص نہیں کیا گیا،دائن چٹورکھنڈ آر سی سی پل کی فیزیبلیٹی کے لئے حالیہ اے ڈی پی میں رقم مختص کی جائے گی،اشکومن کے نوجوان اور سماجی طبقہ سب ڈویژن کے لئے جدوجہد کریں ہم اس معاملے کو لے کر فورس کمانڈر اور چیف سیکریٹری تک جائیں گے ۔ممبر قانون ساز اسمبلی غذر حلقہ 1نواز خان ناجی نے گزشتہ دنوں چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس میں کارکنوں کی نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ اشکومن کو سب ڈویژن کا درجہ دلوانا ان کی اولین ترجیح ہے انہوں نے علاقے کے نوجوانوں اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس جدوجہد میں ہمارے ساتھ شریک ہوں ۔رقبے کے لحاظ سے یہ حلقہ پہلے نمبر پہ ہے اور یہاں کی آبادی بھی زیادہ ہے یہاں کی آبادی کے برابر کے بعض علاقوں کو ضلع کا درجہ دیا گیا ہے ،ہم اس ایشو کو ہر مناسب پلیٹ فارم پر پورے شدومد سے اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے اور بعض سکیموں کے ٹینڈرز ہونے جارہے ہیں ،سلپی تا گشگش روڈ کی وائڈننگ اور کارپٹنگ کے لئے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور گرلز سکول چٹورکھنڈ کو جلد ہی ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔علاقے میں منشیات کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے اس لئے علاقے کے نوجوان اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور گھر اور محلے کی سطح پر منشیات کی بیخ کنی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button