عوامی مسائل

ضلع نگر میں‌ریسکیو 1122 کا محکمہ قائم کیا جائے، عمائدین نگر کا چیف سیکریٹری سے مطالبہ

نگر ( بیورو رپورٹ) ڈایریکٹر جنرل ریسکیو۱۱۲۲ کا ضلع نگر کے ساتھ سوتیلی ما ں کا جیسا سلوک چیف سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ ڈائیریکٹر جنرل ریسکیو۱۱۲۲ کو ان کے عہدے سے ہٹایں ذاکر حسین انجینئیر سابق صدر پی پی تحصیل شینبر چھلت و دیگر عمائدین نگرکا چیف سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ ، انہوں نے مذید کہا کہ ضلع نگر اور ہنزہ کے لئے ایک ساتھ قائم شدہ اس ادارے کا ضلع نگر میں کہیں بھی کوئی شکل نظر نہیں آتی،ڈائیریکٹر جنرل نے انتہائی تعصبانہ رویہ اختیارکرتے ہوئے ضلع نگر کو یکسر نظر انداز کیا ہے اور اپنے کسی رشتہ دار کے گھر ہنزہ میں ادارے کا دفتر قائم کیا ہے ۔ ملازمین اور دفتر کی تمام سہولیات سب کے سب ضلع ہنزہ میں قائم کیا گیا ہے جبکہ نگر میں اس اہم ادارے کا کہیں نام و نشان تک کوجود نہیں ہے ۔ ضلع نگر کے حدود میں چالیس کلومیٹر تک کے کے ایچ جبکہ ۷۵ ہزار آبادی ہے کے کے ایچ پر گزر کر ہی تما م ٹریفک ہنزہ داخل ہو سکتی ہے ۔ ہم چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اہم ادارے کے قیام کو ضلع نگر میں فوری طور پر یقینی بنانے کے لئے فوری احکامات جاری کریں تاکہ اس اہم ضلع میں اس ادارے کے قیام سے شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والے مسافروں بالخصوص سیاحت کے دنوں میں سفر کے دوران کسی بھی ممکنہ واقعے کی صورت میں قیمتی جانوں کو بچانے میں ادارہ اپنا کردار ادا کرے ۔ عوامی حلقوں نے یہ بھی کہا کہ کہ سابق سیکریٹری داخلہ احسان بھٹہ نے کہا تھا کہ مئی ۲۰۱۸ سے قبل ضلع نگر میں ہر صورت میں ریسکیو ۱۱۲۲کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ لیکن موجودہ ڈائیریکٹر جنرل ریسکیو ۱۱۲۲ کے متعصبانہ روئیے کے سبب آج تک اس ادارے کے قیام کو نگر میں عمل میں نہیں لایا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button