صحت

ڈی جے ہائی سکول حسین آباد میں‌غذائیت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ہنزہ(بیوررپورٹ)سوسائٹی آف ہیلتھ اینڈ نیوریشن آویرنس (SHNA)اورامیدے بشر فاونڈیشن کے زیرا ہتمام ڈی جے ہائی سکول حسین آباد ہنزہ میں غذائیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار میں علاقے کے خواتین ،بچوں،ڈی جے ہائی سکول حسین آباد کے طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے SHNAکے ذمہ دارتوصیف احمد و دیگر نے انسان جسم کیلئے غذائیت کی اہمیت کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور غذائیت کیء غلط استعمال سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر طلباء و طالبات کیلئے غذائیت کی اہمیت اور اس کے غلط یعنی مصنوعی غذا کے استعمال کرنے سے ہونے والے انسانی صحت پر اثرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور شعور پیدا کی ۔انہوں نے موجودہ وقت میں گلگت بلتستان میں غذائیت کی قلت اور مصنوعی غذا اور آغاخان ہسپتال کراچی کی جانب سے کی جانے والی سروے کی رپورٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔اس موقع پر سماجی کارکن نیک عالم اور ماریہ ایمان جو کہ غیرآمریکہ سے تعلیم حاصل کی ہوئی ہے نے بھی طلباء و طالبات سے خطاب کیا اور اپنی زندگی کی تجربات شیرکئے اور تقریت کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button