اموات

اشکومن میں‌36 سالہ شادی شدہ شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ،36سالہ شادی شدہ شخص نے بارہ بور بندوق سے فائر کرکے خودکشی کرلی،نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب گاؤں گشگش سے تعلق رکھنے والے شخص مسمی غلام رضا ولد محمد طاہر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کی وجہ سے بارہ بور بندوق سے فائر کرکے خودکشی کرلی،متوفی کو زخمی حالت میں سول ہسپتال چٹورکھنڈ لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایمت تھانہ کے عملے نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کروایا اور بعد ازاں نعش ورثاء کے حوالے کی گئی۔ذرائع کے مطا بق متوفی ڈپریشن کا شکار تھا اورمبینہ طور پر بیوی کو طلاق دینے کے معاملے پر سسرال والوں سے جھگڑا چل رہا تھا جس پر دل برداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھا یا،پولیس تھانہ ایمت 174ض ف کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button