عوامی مسائل

محکمہ تعمیرات اور محمکہ برقیات اپنا قبلہ درست کریں، ورنہ شگر کے عوام سڑکوں‌پر آجائیں گے، سید طہ شمس الدین

شگر( نمائندہ خصوصی) محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ برقیات شگر اپنا قبلہ درست کریں ۔ اور ہوش کے ناخن لے۔شگر میں ان محکموں کی نااہلی کی داستانیں رقم ہورہی ہے۔ محکمے کے زمہ داران بھاری بھرم کم تنخواہیں لینے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے اگر یہی صورتحال رہی تو عوام کو سڑکوں پر لاکر ان کے خلا ف احتجاج کے سواء کوئی تیسرا راستہ باقی نہیں دہے گا زمہ داران اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے عوام کو پانی اور بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس الدین الموسوی نے محکمہ تعمیرات اور برقیات کو شگر کی بجٹ پر بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمے کے زمہ داران بھاری بھرم کم تنخواہیں لینے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے اگر یہی صورتحال رہی تو عوام کو سڑکوں پر لاکر ان کے خلا ف احتجاج کے سواء کوئی تیسرا راستہ باقی نہیں دہے گا زمہ داران اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے عوام کو پانی اور بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور برقیات دونوں اس وقت شگر کی بجٹ پر بوجھ بنا ہوا ہے اور زمہ داران کی عدم دلچسپی کے باعث شگر میں ا س وقت پانی اور بجلی دونوں نایاب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ندی نالوں میں وافر مقدارمیں پانی موجود ہونے کے باوجود جان بوجھ کر شگر کے عوام کی جذبات سے کھیل رہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو عوام پر لیکر سڑکوں پر نکل آئیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات اور تعمیرات کی نااہلی کے باعث اس وقت علاقے میں نہ پانی ہے اور نہ بجلی اور ہی چلنے کے قابل سڑکیں ہیں اور محکموں کی نااہلی کے کھل کر سامنے آرہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی ناہلی اور عدم توجہی کے باعث ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی شکایتیں موصول ہورہی ہے ساتھ ساتھ شگر خصوصا چھورکاہ کے عوام پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں محکموں کی جانب سے منصوبے تو رکھے جاتے ہیں مگر معیار کے مطابق منصوبوں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچنے سے قبل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کا کرپشن براداشت نہیں کیا جائے گا لہذا محکوں کے زمہ داران اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button