اہم ترین

سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست کے جنرل باڑی اجلاس میں اہم فیصلے، دو آڈیٹر فرمز سے آڈٹ کروایا جائے گا

سوست ( پریس ریلیز) آج مورخہ یکم جولائی 2018کو سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں شریک ممبران کی اکثریت نے بحث و مباحثہ کے بعد درج ذیل اہم نکات قرار داد کی شکل میں منظور کی ۔

۱۔ ٹرسٹ ڈیڈ جو کہ مئی 2013میں تبدیل کی گئی ہے اس میں ٹرسٹ کے وسیع مقاصد کے عین مطابق تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور خاص کر ٹرسٹ کے ممبر شپ کے حوالے سے بہت سے ممبران کو تحفظات ہیں اور جو لسٹ 341ممبران کی لسٹ ترتیب دی گئی ہے اس میں کئی سقم موجود ہیں ، لہذا یہ سالانہ اجلاس اس امر کی منظوری دیتی ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ کو قانونی طور پر مشاورت کرکے تبدیل کیا جائے زمین کی مالیت دوبارہ اسسمنٹ کے بعد واضح درج ہو اور ممبران کی لسٹ بھی واضح ہو کہ زمین مالکان کی مد میں ممبر شپ کس کی ہے اور جنہوں نے کیش شےئر حاصل کیا ہے ان کی اصل رقم کے مطابق شےئر واضح ہو اور ممبر شپ لسٹ انصاف پر مبنی ہو ۔

۲۔ یہ کہ بذریعہ کیش شےئر ہولڈرز کی تصدیق اور دیگر ٹرسٹ کے حساب کتاب کی مکمل ترتیب کیلئے دو مختلف آڈیٹرز (M/s MOrison KSI, junaib Shoaib Asad/Suhbat Ali اور(M/s McMillan Woods, H.A.M.D % Co Sher Nabi) پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کرکے ٹرسٹ کے بورڈ کو پیش کرینگے ۔ نیز اس بابت 1998سے 2005تک ٹرسٹ کے جو فائنانس کمیٹی کے ممبرا تھے تشکیل شدہ آڈٹ کمیٹی کے ساتھ تعاون کرینگے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو ۔

۳۔ یہ سالانہ اجلاس اس امر کی بھی منظوری دیتی ہے کہ آئندہ Amendہونے والے ٹرسٹ ڈیڈ میں یہ واضح طو رپر درج ہو کہ کسی بھی قسم کی قرار داد جنرل باڈی اجلاس کے بغیر منظور نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی ممبر کو یہ حق ہوگا کہ ٹرسٹ کے جنرل باڈی اجلاس کے علاوہ کسی بھی قسم کے لیٹر یا قرار داد کیلئے ممبران سے دستخظ نہیں لے سکے گا اگر اس طرح کے عمل میں کوئی ممبر آئندہ ملوث پایا گیا تو اس کی ٹرسٹ کی ممبر شپ خارج کی جائیگی ۔

۴۔ یہ اجلاس پچھلے سالانہ اجلاس منعقدہ 16-10-2016کو جو قرار داد جنرل باڈی اجلاس نے سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے وسیع تر مفاد میں منظور کئے تھے اس کی توثیق کرتی ہے ۔

۵۔ یہ اجلاس اس امر کو بھی منظور کرتے ہیں کہ ٹرسٹ کے کئی ممبران اپنی ذاتی مفادات کیلئے ٹرسٹ کے مقاصد کو نقصان پہنچانے میں پیش پیش رہے ہیں ان میں خاص طور پر راجہ شہباز خان کا کردار شروع دن سے ذاتی مفادات کیلئے مختلف قسم کے منفی پروپیگنڈہ ممبران کے درمیان کرتے آئے ہیں چاہے وہ کسی بھی چےئرمین کا دور ہو ۔ ٹرسٹ کے شےئر جعلی خرید و فروخت کا معاملہ ہو یا لون کا معاملہ ہو یا پھر عدالت میں اپنے والد راجہ بہادر خان کی وساطت سے موجودہ کابینہ کے خلاف کیس دائر کرنا ، لہذا ٹرسٹ ایکٹ مطابق اور ٹرسٹ بائے لاز کے شق نمبر ۵کی ذیلی شق ۴اور جنرل باڈی اجلاس کی قرار داد مورخہ 5-2-2012کے تحٹ یہ سالانہ اجلاس راجہ شہباز خان کی ممبر شپ مستقل طور پر ختم کرتی ہے اور دیگر ٹرسٹیز کو منتبہ کرتی ہے کہ آئندہ اگر کوئی ٹرسٹ کے مفادات کے خلاف کوئی ممبر کام کریگا تو اس کی ممبر شپ ختم کی جائیگی ۔

درج بالا نکات کو اجلاس میں شریک ممبران کی اکثریت نے اتفاق رائے سے منظوری دی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button