تعلیم

وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سکردو (پ ر) وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے اسلام آباد روانگی کے موقع پر ائیر پورٹ وی آپی لاؤنج میں سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جناب فدا محمد ناشاد، ممبر قانون ساز اسمبلی میجر محمد امین، سابق فیڈرل سیکریٹری ، اور ڈائریکٹر غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ جناب احمد شمس الہدای، سیشن جج جناب غلام عباس چو پا ، چیف انجینئر بلتستان جناب وزیر تاجور، منیجر پی آئی اے شاکر حسین، اور سول ایویشن کے ڈائریکٹر غلام نبی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر بلتستان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکرؔ اور کنٹرول امتحانات ڈاکٹر غلام رضا جناب وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

ان اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ تمام حضرات نے جناب وائس چانسلر کو بلتستان کی خوبصورت سر زمین پر خوش آمدید کہا اور اپنے اپنے اداروں کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر جناب وائس چانسلر نے بلتستان یونیورسٹی کی مستقبل کا لائحہ پیش کیا جسے معززین نے بہت سراہا اور اپنے قیمتی آرا بھی دیے ۔

اس موقع پر جناب وائس چانسلر نے وزیر تاجور کے ہونہار صاحبزادے سے بھی ملاقات کی اور ان کو شاباش دی، جو پاکستان کی انڈر نائنٹین قومی کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب ہو چکے ہیں۔ یا د رہے کہ جنا ب وائس چانسلر صدر مملکت جناب ممنون حسین سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں جو بلتستان یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button