خبریں

استور روڑ کا پہلا فیز دسمبر 2018 تک مکمل کیا جائے گا، وزیراعلی کی یقین دہانی

گلگت( پ، ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ استور ویلی روڈکا پہلا فیز اسی سال دسمبر تک مکمل کیا جاے گا استور روڈ پر میں کام کے حوالے سے ذاتی دلچسپی لے رہا ہوں ہر تین دن بعد روڈ پر کام۔ کے حوالے سے متلقہ حکام سے بریفنگ لے رہا ہوں انشا اللہ استور روڈ کا پہلا فیز مکمل ہوتے ہی دوسرا فیز کا ٹینڈر کیا جاے گا اس روڈ کے بننےسے استوری عوام کا بہت بڑا مسلہ حل ہوگا انہوں نے سنیر صحافی ثروت صباء سے خصوصی گفتگو میں مزید کہا کہ ان دنوں سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کر دیا ہے سیاحوں کی آسائش کے لئے صوبائی حکومت کے احاکامات پر تمام اضلاع میں انفارمیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس کے اعلاوہ سیاحوں کی مزید آسائش کے لئے ہوٹل ایپ کے نام سے منسوب ایک ویپ سائٹ بنایا ہے جس میں گلگت بلتستان کے تمام ہوٹلوں کے معلومات اور گلگت بلتستان کے تمام سیاحتی مقامات کے حوالے سے بہترین انفارمیشن ہے اور اسی ویپ سائٹ کے ذریعے شکایات درج کئے جا رہے ہیں ابھی تک پورے گلگت بلتستان سے 5 شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر ہم نے  سختی سے ایکشن لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین نے حقوق کے لئے صوبائی حکومت موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے گلگت بلتستان میں جلد ویمن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جاے گا ۔ حکومت خواتین کو جائز کاروبار کے لئے بلا سود قرضے دیں رہی ہے جسے وہ اپنا نظام چکا سکے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حکومت نے اس کم وقت میں گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ میں گامزن کر دیا ہے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی پراجیکٹس چل رہے ہیں حکومت نے ترقی کی گاڑی کو تیزی سے چلایا ہے انشا اللہ اب یہ ترقی کبھی نہیں روکے گی ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button