صحت

پی پی ایچ آئی نے چلاس ہسپتال کی دو پرانی ایمبولیسنز مرمت کے بعد تھک اور گونر فارم ڈسپنسریوں کے حوالے کردیا

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پی ایچ آئی دیامر کا انتہائی احسن اقدام ۔تھک پریکا اے سی ڈی اور گونر فارم سی ڈی کیلئے ایمبولینس کی سہولت فراہم کر دی گئی ۔سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان سعید اللہ نیازی کی ہدایت پر ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کی پرانی دو ایمبولینس پی پی ایچ آئی کے حوالہ کی گئی تھی ۔پی پی ایچ آئی نے دونوں ایمبولینس کو مرمت کر کے تھک پریکا اور گونر فارم ڈسپنسریوں کے حوالہ کر دیا ۔اس حوالے سے گونر فارم میں ایک سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین کی موجودگی میں ایمبولینس کی چابی گونر فارم ڈسپنسری کے انچارج ڈاکٹر آصف کے حوالہ کی گئی ۔۔۔۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی دیامر محمد افضل نے کہا کہ پی پی ایچ آئی دیامر عوام کو صحت کی سہولیات گھر گھر پہنچانے کیلئے کوشاں ہے سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان سعید اللہ نیازی نے عوام دیامر سے کئے ہوئے ایک ایک وعدے کو پایہٴ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں اور ایمبولینسوں کی فراہمی بھی اس کی ایک کڑی ہے اس موقع پر نمبرداران و عمائدین گوہر آباد نے سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان سعید اللہ نیازی اور پی پی ایچ آئی دیامر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ دیامر نے حقیقی معنوں میں دیامر میں صحت کی سہولیات فراہم کی ہے ہم پی پی ایچ آئی اور سیکرٹری صحت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح صحت کی سہولیات کیلئے درکار مذید فراہم کرینگے ۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button