سیاست

روندو سے متعدد سیاسی رہنما تحریک اںصاف میں شامل، منتخب نمائندے کے "طوفانی دورے”‌ نیک شگون، منحرف رہنماوں‌کا بیان

سکردو(ایس ایس ناصری)  روندو سے متعدد رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے حلقے کے ایم ایل اے کی آنکھیں کھل گی ہیں پی ٹی آئی جوائن کرنے والے زیادہ تر ایم ایل اے کے رشتہ دار اور ان کے خاندان سے ہیں جس کے بعد اسلامی تحریک پاکستان اور منتخب نمائندے نے روندو کے عوامی مسائل جاننے کیلے طوفانی دورہ شروع کیا ہے جو کہ روندو کے عوام کیلے نیک شگون ہے۔
ان خیالات کا اظہار حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے اسلامی تحریک پاکستان کے منحرف رہنما محمد میر اور شاکر حسین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی فعالیت اور استحکام کیلے دن رات کوشش کریں گے اور علاقے کے تمام تر مسائل کے حل کیلے اقدام کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نہ آج تک کسی کے آلہ کار تھے اور نہ رہیں گے ہم پر آلہ کار کا الزام لگانے والوں کو وقت آنے پت معلوم ہو جائیگا ہم نے پچیس سال بل واسطہ یا بلاواسطہ سیاست کی ہے اور مکمل طور پر تعاؤں کی ہے لیکن ہماری آواز دبی رہی اور ہمارے رائے کی کوئی حیثیت نہیں رہی اب ہم مکمل طور پر آزاد ہوئے ہیں اور کھل کے سیاست کریں گے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے نمائندے کو جتانے کی بھر پور کوشش کریں گے چاہے وہ کوئی بھی ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکندر کے تھنک ٹینگ میں سے اہم کارکنوں کی پارٹی چھوڑنے سے آنے والے الیکشن میں انہیں مشکلات درپیش ہوں گے اور ایسے وقت میں بھی ہم نہیں ووٹ نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ رشتہ داری اپنی جگہ سیاسیت اپنی جگہ یہ دو الگ الگ مقام ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ روندو سے چلی ہوئی کارتوسوں کو میدان سیاست سے باہر رکھنے اور نئی اور نوجوان قیادت کوسامنے لانے کیلے کیلے بھر پور کوشش کریں گے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button