عوامی مسائل

گرین پاکستان منصوبہ:‌ یاسین میں‌خیبر پختونخواہ سے منگوا کر لگائے گئے 32،000 پودے سوکھ گئے

یاسین (معراج علی عباسی ) سب ڈویژن یاسین کے مختلف علاقوں میں گرین پاکستان کے تحت محکمہ جنگلات کے لگائے گئے 35ہزار پودوں میں سے 32ہزار سوکھ گئے ہیں ۔جبکہ غذر کے مقامی نرسیریوں سے لاکر لگائے ہوئے 15ہزار پودئے سو فی صد کامیابی کے ساتھ اُگ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن یاسین کے مختلف علاقوں میں محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے جانب سے گرین پاکستان کے تحت صوبہ خیبرپختون خواہ کے نرسیریوں سے خریدکرلگائے ہوئے 35ہزار پودوں سے صرف 3ہزار کے قریب پودے زندہ ہے جبکہ 35ہزار پودئے سوکھ گئے ہیں ۔محکمہ جنگلات غذر کے مختلف نرسیریوں سے یاسین کے زمنداروں کو ملنے والے 15ہزار پودئے تقریبا سو فی صد کامیابی کے ساتھ اُگ گئے ہیں ۔بزرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کے پی کے سے برامدشدہ پودئے زمینداروں میں تقسیم کرنے سے قبل ہی مردہ ہوچکے تھے ۔محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے جانب سے ناقص پودوں کی تقسیم سے سرکاری خزانے کو کروڑ ں کا نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ غیریب زمینداروں کے ساتھ بھی دوکھ ہوا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button