خبریں

گلگت بلتستان کے معروف موسیقار امتیاز کریم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ہنزہ ( اجلال حسین ) گلگت بلتستان کے مشہور و معروف موسیقار ناموربانسری نواز  امتیاز کریم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر تقریباً 40برس تھی۔ مرحوم نے اپنی زندگی میں ملکی اور بین الاقومی سطح پر مختلف ثقافتی تقریبات میں حصہ لیا  اور گلگت بلتستان کے ثقافت کی بہترین نمائندگی کی۔

مرحوم کی ناگہانی موت پر سیاسی ، سماجی اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے غم کا اظہا ر کیا ہے، اور ان کی روح کے درجات کی بلندی کے لئے دُعا کی ہے۔

مرحوم کی وفات سے گلگت بلتستان میں فنکاری کے شعبے اور فن موسیقی کو  ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

مرحوم کو گزشتہ روز ان کے آبائی گاوں کریم آباد میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button