کھیل

گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا انعقاد پھسو گوجال ہنزہ میں‌ہوگا

گوجال( فرمان کریم بیگ )گلگت بلتستان گرلز فٹ بال لیگ 15جولائی سے تحصیل گوجال کے گاؤں پھسو میں منقعد ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں تحصیل گوجال کے12گاؤں کی 8 ٹیموں کے 150سے زائد خواتین فٹ بال کے کھلاڑی شرکت کرینگی۔
ٹورنامنٹ کی آرگنائز رقومی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی سمیرا عنایت نے میڈیا کو بتایا کہ گلگت بلتستان کی خواتین بھی کھیل کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔ اس لئے تحصیل گوجال کی خواتین کھلاڑیوں کو ایک موقع فراہم کیا جارہا ہے تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی گوجال کے دور افتاد گاؤں شمشال میں خواتین کے لئے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا تھا۔ گزشتہ سال کے ٹورنامنٹ سے انداز ہو گیا کہ خواتین بھی کھیل کے میدان میں نمایا ں کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔ ضرورت اس چیز کی ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کو کھیل کے موقعے فراہم کئے جائیں۔ اس سال یہ ٹورنامنٹ پھسو کے مقام پر منقعد کیا جارہا ہے جو پانچ روز تک جاری رہے گا ان مقابلوں میں تحصیل گوجال سے تعلق رکھنے والی 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ اس طرح کے مثبت سرگرمیوں کا مقصد خواتین کو ایک پیلٹ فارم مہیا کرنا ہے جہان خواتین کھلاڑی اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں اور کھیل کے میدان میں اپنے علاقے کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دے سکیں۔دوسری جانب گرلز فٹ بال لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں نے پریکٹس تیز کر دی ہے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گوجال گلگت بلتستان کا واحد علاقہ ہے جہاں خواتین کے فٹ بال کھیلنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اس علاقے کی خواتین میں فٹ بال کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔گوجال کی کئی خواتین قومی فٹ بال ٹیم میں شامل رہی ہیں اور ملکی سطح کے مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ یہاں کی خواتین نہ صرف فٹ بال میں بلکہ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیتی ہیں اور وہ ان کھیلوں کے ذریعے علاقے اور ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button