خبریں

کروڑوں‌کے منصوبے زیر تکمیل ہیں، اگلے سال تک غذر میں‌لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پالیں‌گے، ایکسین شیر باز خان

ایگز یکٹو انجنیئر واٹر اینڈ پاور غذر شیر باز خان نے کہا ہے کہ غذر میں بجلی کے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام زور شور سے جاری ہے اشکومن اور نازبر پاور ہاوس کے چینل کی مرمت کا کام بھی بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا اوراگلے سال تک غذر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر مکمل طور پر قابو پالینگے درمدر اور اسمبر پاور پراجیکٹ کی تعمیر اس سال یا اگلے سال مارچ تک مکمل ہوگاجبکہ اشکومن میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نیا پاور پراجیکٹ کی تعمیر کاکام بہت جلد شروع کیا جارہا ہے اس کے علاوہ سینگل اور گلمتی پاور پراجیکٹ کی تعمیر کاکام بھی زور شور سے جاری ہے ان منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں ایگز یکٹو انجنیئر واٹر اینڈ پاور غذر شیر باز نے مزید کہا ہے کہ غذر میں بجلی کے نظام کی بہتری کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں نازبر اور اشکومن پاور ہاوس کے چینل کی مرمت کی وجہ سے بجلی کی کمی کا سامنا ہے اس مہینے کی 20تاریخ تک نازبر پاور ہاوس کے چینل کی تعمیر کاکام مکمل ہو گا جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بڑی حد تک کمی ائیگی اسمبر اور درمدر پاور پراجیکٹ کی تعمیر کاکام زور شور سے جاری ہے اور یہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد ضلع میں بجلی کی کمی پر قابو پایا جائے گا انھوں نے مزید کہا کہ درکوت میں سردیوں کے موسم میں برف باری اور طوفانی ہواوں کی وجہ سے بجلی کے پول ٹوٹ جاتے تھے اب تک درجنوں پول ٹوٹ گئے ہیں اب تین کلومیٹر ایریے میں زیر زمین بجلی کی ٹرانمشین لائن بچھائی گئی ہے اور یہ منصوبہ مکمل ہوگیا ہے بہت جلد اس منصوبے کا افتتاع ہوگا یہ گلگت بلتستان کا واحد منصوبہ ہے جہاں بجلی کی کیبل زیر زمین بچھائی گئی ہے اس اہم منصوبے سے ایک طرف بجلی کے پول ٹوٹنے سے عوام کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جو مشکلات کا سامنا تھا وہ ختم ہوجائے گا تودوسری طرف عوام کو بجلی بھی فل وولٹیج کی مل جائے گی ایگز یکٹو انجنئیر واٹر اینڈ پاور غذر کا مزید کہنا تھا کہ گلمتی اور سینگل پاور پراجیکٹ کی تعمیر کاکام بھی تیزی سے جاری ہے یہ اہم منصوبوں کو بھی بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اشکومن میں بھی بجلی کا ایک اہم منصوبے کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع ہورہا ہے ۔۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button