عوامی مسائل

کیواموشن روڑ‌کی تعمیر میں‌مزید تاخیر نہ کی جائے، ڈپٹی کمشنر شگر کی ہدایت

شگر(نامہ نگار)کیوا موشن روڈ کی تعمیر میں مزید تاخیر نہ کیا جائے۔ روڈ کی تعمیر میں درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرکے تعمیرکا کام جلد شروع کیا جائے۔ یہ سڑک نہ صرف برالدو کے عوام کیلئے اہم ہے بلکہ یہ پاکستان کی سیاحت اور معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔اس روڈ سے سالانہ سینکڑوں غیرملکی سیاح اور کوہ پیماء کے ٹو اور دیگر چوٹیاں سرکرنے کیلئے جاتا ہے۔اورپاکستان کو لاکھوں ڈالر زرمبادلہ کماکر دیتا ہے۔ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں کیوا موش روڈ کی تعمیر کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے حکام ،باٹو اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تما م سٹیک ہولڈر سے کیوا موشن روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ حکام نے ڈی سی شگر کو بریفنگ دی کی کہ اس روڈ پر تعمیرات ممکن نہیں تاہم اس پر موجود مٹی کت تمام ملبے کو دریاء میں گرا کر اصل پہاڑ کو کاٹ پر روڈ نکالنا ہوگا۔اس کے بغیر کوئی ممکن حل نہیں۔اس روڈ پرہرسال کڑوروں روپے خرچ کیا جاچکا ہے تاہم ہرسال لوگوں کی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔اس کیلئے تمام مٹی کے ملبے کو پانی چھوڑ کر دریاء میں گرانے کا منصوبہ زیر غور ہے اور اس کیلئے تمام تر تیاری مکمل ہے ۔لیکن ورک آرڈر نہ ملنے کی وجہ سے ٹھیکیدار روڈ کی تعمیر شروع نہ کررہا۔جولائی کے بیس تک کام شروع نہ ہوسکا تو نالے میں پانی کی بہاؤ رک جائے جس کے بعد ایک سال کیلئے مزیدتاخیر کا شکار ہوگا۔لہذا فوری طور کام شروع کرنے ضرورت ہے جس پر ڈپٹی کمشنر شگر نے ہدایت کی ۔سیاحوں اور ٹورسٹ کی سہولیات اور برالدو کی عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام فوری شروع کیا جائے تاہم دونوں سائیڈ پر گاڑیوں کی دسیتابی یقینی بنایا جائے اور ریٹ مناسب مقرر کیا جائے۔ تاہم تعمیر کے دورن گاڑیوں یا لوگوں کی نقل و حمل کیلئے مخصوص وقت مقررکی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button