خبریں

حولدار لالک جان شہید کا مشن ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ مملکت خداداد کو نقصان پہنچانے والی قوتیں آج بھی سرگرم عمل ہیں، فورس کمانڈر

گلگت (پ ر) کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے حوالدار لالک جان شہید ( نشان حیدر) کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے مزار پر اُن کے آبائی گاؤں ہندور تحصیل یاسین ضلع غذر میں پھلوں کی چادر چڑھائی اور این ایل آئی رجمنٹ کے ایک چاق وچوبند دستے کے ہمراہ سلامی پیش کی ۔

اس موقع پر موجود حاضرین کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید ارض گلگت بلتستان کے مایہ ناز سپوت تھے جنہوں نے دفاع وطن میں اپنی جان کانذانہ پیش کیا اور اپنے آباؤاجداد کی ان قربانیوں کی یاد کو تازہ کیا جنہوں نے 1948میں بھارتی عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اُنکی شمالی علاقوں میں پیش قدمی روک دی تھی ۔ کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ ہم بھی حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کے جذبہ قربانی کو مشعل راہ بناکر اپنے ملک کی ترقی اور سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں ہمیں چا ہیے کہ ہم دشمن کی ہر سازش کا مردانہ وار مقابلہ کر یں اور مشالی قومی یکجہتی اور باہمی اثیار کے ذریعے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں۔ حولدار لالک جان شہید ( نشان حیدر) کا مشن ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ مملکت خداداد کو نقصان پہنچانے والی قوتیں آج بھی سرگرم عمل ہیں ۔ کمانڈر ایف سی این اے نے APS سکول ہندور میں سائنس لیبارٹری کے سامان اور لائبریری میں کتابوں کے لئے منظوری دی اور بچوں کے سکول لانے اور لیجانے کے لئے ایک عدد اضافی وین دینے کا بھی اعلان کیا۔

قبل ازیں میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے حوالدار لالک جان شہید ( نشان حیدر) کے لواحقین سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی بعد میں معززین علاقہ سے بھی ملاقات کی اور اُن کے مسائل سُنے اور اُن کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ضلع غذر کے عمائدین اور عوام کی کیثر تعداد موجود تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button