خبریں

چیف سیکریٹری نے یاسین میں‌متعدد منصوبوں‌کا معائنہ کیا

یاسین (معراج علی عباسی ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابرحیات تارڑ نے اچھانگ سب ڈویژن یاسین کا دورہ کیا ۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ڈی سی اور ایس ایس پی غذرکے ہمراہ شہیدنشان حیدر لالک جان کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور مزراپر پھول چڑایا غذرپولیس کا ایک چوک وچوبنددستے نے شہیدکو سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ویٹینری ہسپتال طاوس اور سول ہسپتال طاوس کا معائنہ کیا اور سول ہسپتال طاوس میں جاری مرمت کے کام کا جائزلیا چیف سیکرٹری ہسپتال کے جاری منصوبے کو معیاری اور برقت تکمل کرنے کے لیے محکمہ تعمیرات کو ہدایت جاری کی ہسپتال میں موجودادویات کا سٹاک چیک اور ہسپتال عملے کو مریضوں کے ساتھ مہذبانہ روئے اختیار کرنے کی ہدایت دی ۔ مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمدنے ریسٹ ہاوس یاسین میں چیف سیکرٹری سے ملاقات کی. مشیرخوراک سے گفتگوں کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے گزشتہ تین سالوں سے تعطل کا شکار ایک میگاواٹ نیو نابزرپاور ہاوس کی تعمیراور سیلی ھرنگ پاور ہاوس کی واٹرچینل کی توسعی کے لیے سیکرٹری پاور سے بریفینگ لینے کے بعد دونوں منصوبوں کو شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری نے ہندور تا املست میٹل روڑ کا ٹینڈربھی آگست تک کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری نے سب ڈویژن یاسین کے لیے فوری طورپر آفشل سٹاف اور دیگرضروری لوازمات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔چیف سیکرٹری نے یاسین ریسٹ ہاوس کے لے نیو فرنیچرفراہم کرنے کے لیے ڈی سی غذر کو دی جاری کیا۔ سا موقع پرچیف سیکرٹری نے یاسین کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سائلین سے بھی ملاقات کیا اور موقع پرسائلین کی داد رسی کے احکامات جاری کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button