جرائم

خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت ہنزہ میں‌گرفتار

ہنزہ ( کرائم رپورٹ ) ہنزہ لیویز فورس کی کامیاب کاروائی، کے پی کے سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان سے 2عدد پستول بغیرلائیسنس،شراب،کارتوس بر آمد، لیوفورس نے سٹی تھانہ علی میں حوالہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیاجب ملکی سیاح ہنزہ کے گاوں التت کے رہائشی کے گھر میں چیری کھانے کے لئے گئے، جہاں گھر والوں نے ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہوے چیری کھانے کا طریقہ کار سکھایا، اور انہیں چری بھی کھلایا۔
تھوڑی دیر بعد مہمان صحن میں بیٹھے چرس کے سگریٹ بنانے لگیں، جس پر گھر والوں نے اعتراض کیا۔ مہمانوں نے خود کو بچانے کے لئے سرکاری اہلکار ہونے کا دعوی کیا اور گھر والوں کو دھکمی بھی دی، جس کے بعد گھر والوں نےمقامی سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کیا۔
ہنزہ نے پولیس نے کاروائی کرتے ہوے چاروں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور ان کی گاڑی کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے دو پستول بغیر لائسنس کے، کارتوس، شراب اور چرس برآمد ہوے، جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور گاڑی سمیت انہیں اپنے تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے دفعات 3/4EHOاور اسلحہ آرڈئنسس13AOکے تحت کاورائی مقدمات درج کرکے شروع کردی ہے۔
عوامی حلقوں نے لیو فورس اور پولیس کی شاندار کاورائی پر مبارکباد دیتے ہوئے ایس پی ہنزہ سے اپیل کی ہے کہ ہنزہ پاکستان کا چہرہ اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا مسکن ہے۔ ہزاروں سیاح یہاں روزانہ آتے ہیں، اگر ایسے میں کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش آیا تو ملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوگی۔
انہوں نے مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لینے اور دیگر سیکیورٹی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایسے میں سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ متعدد مقامات پر سیکیورٹی چیک پوسٹس ہونے کے باوجود ملزمان اسلحہ سمیت گلگت بلتستان، اور بالخصوص ضلع ہنزہ میں کیسے داخل ہو گئے؟ کیا سیکیورٹی اہلکار صرف گاڑیاں گننے کا کام کرتے ہیں؟
لیویز فورس کو فعال بنانے پر مقامی افراد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوے  انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button