جرائم

پڑی بنگلہ چیک پوسٹ پر کاروائی، غیر قانونی عمارتی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

گلگت (نیو ز رپورٹر) پڑی بنگلہ فارسٹ چیک پوسٹ کے عملے کی ایک اور کامیاب کاروائی لاکھوں مالیت کی غیر قانونی تعمیراتی لکڑی کی سمگلنگ کو ایک مرتبہ پھر ناکام بنا دیا فارسٹ عملے نے 3 اہلکار سمیت ٹرک کو فارسٹ ڈیپو گلگت منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رات کی تاریکی میں ٹمبر مافیا نے ٹرک میںیوریا کھاد کے نیچے چھپا کر لاکھوں مالیت کی غیر قانونی تعمیراتی لکڑی کو تانگیر سے گلگت سمگل کرتے ہوئے پڑی بنگلہ فارسٹ چیک پوسٹ پر فارسٹر ضیاء الدین اور عملے کے ہتھے چڑھ گئے ٹمبر مافیا نے یوریا کھاد کے ٹرک میں لاکھوں مالیت کے غیر قانونی تعمیراتی لکڑی کو غیر قانونی طریقے سے گلگت منتقل کر رہے تھے ٹمبر مافیا کی جانب سے آئے روز نت نئی طریقے اپناتے ہوئے غیر قانونی تعمیراتی لکڑی کی سمگلنگ کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں مگر محکمہ جنگلات پڑی فارسٹ چیک پوسٹ کے عملے کی جانب سے ٹمبر مافیا کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جا رہا ہیں ۔DFOنے مسلسل بہترین کا رکر دگی دکھانے وا لے پڑی بنگلہ فارسٹ چیک پوسٹ کے عملے کو نقدی انعاما ت بھی نوازا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button