ثقافت

چینی جوڑے کی ہنزہ میں‌روایتی شادی

ہنزہ(اسلم شاہ، رحیم امان) ہنزہ کے ثقافت اور خوبصورتی سے متاثر ہوکر چینی جوڑے نے ہنزہ کے روایات اور ثقافت کے مطابق شادی کے رسومات ہنزہ میں ادا کی ۔شادی کے تین روزہ تقریبات میں دلہا نان زہو Nan Zhou اور دل Zhangdi Xia کے چائینز دوستوں ساتھ ساتھ پاکستان کے دوست و دیگر ممالک سے آئے ہوئے دوستوں نے شرکت کی۔شادی کے تمام رسومات ہنزہ کے رویت کے مطابق ادا کی گئیں اس موقع پر ہنزہ نگر اور دیگر علاقوں کی اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس موقعے پر دولہا نان زہو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خاص کر ہنزہ میرے لیے اپنی گھر کی سی اہمیت رکھتی ہے ہنزہ میرا دوسرا گھر ہے میں نے یہاں کے ثقافت ، لوگوں کے اخلاق ، قدرتی خوبصورتی کے باعث ہنزہ میں دوسرے ممالک پر ہنزہ کو فوقیت دی یہاں کا پُر امن ماحول مجھے یہاں کھینچ لایا۔

انہوں کہاکہ میں پہلی دفعہ اپنی بیوی سے ہنزہ کے پرفضا مقام پر ملا تھا اور یہ ملاقات پیار میں بدل گئی جس کے بعد ہم نے ہنزہ میں ہی شادی کرنے کا ارادہ کر لیا اور آج ہم اپنی زندگی کے سب سے رشتے میں ہنزہ میں ہی بند گئے ۔

ٓاس موقع پردُلہن Zhangdi Xia کا کہناتھاکہ ہنزہ ایک ایسا جگہ ہے جس نے مجھے میرے پیار سے ملایا اس لیے بھی ہنزہ میرے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے اور یہاں کے لوگ بہت خوش اخلاق ہیں مجھے ہنزہ کے عوام سے بہت سارا پیار ملا۔

اس موقع پر دولہا اور دولہن کے ملکی اور غیر ملکی دوستوں کے ساتھ ہنزہ نگر اور گلگت بلتستان کے معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ دولہا اور دولہن آج سے سات سال قبل ہنزہ کے مقام پر ملاقات دوستی میں بدل گئی اور اب دونوں کی شادی بھی ہنزہ میں ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button