نوجوان

خیبر قراقرم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میر پور یونیورسٹی میں‌الوداعی تقریب کا اہتمام

میرپور(پ ر)خیبر قراقرم سٹوڈینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں فارغ التحصیل طلباء اور سنیئر کی اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی کے سینئر طلباء اور فکلٹی ممبران اور پروفیسر ز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاء ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر نفیس کیانی نے کہا کہ یونیورسٹی کے مثبت سرگرمیوں میں گلگت بلتستان کے طلباء ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں جی بی کے طلباء نے اپنا مقام بنایا ہوا ہے۔کھیلوں کے میدان میں یہی طلبائاپنا لوہا منوایا ہے تو امتحانات میں گلگت بلتستان والے ہمیشہ ٹاپر رہا ہے۔اس موقع پر سابق صدر کے کے یو عنیات خان استوری نے کے کے یو اور جی بی ایس اے کے نئی کابینہ کا اعلان کردیا۔سابق سپریم ہیڈ ارسلان حسین ثقفی نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں کے کے یو مزید یکجاۂوکے بیٹھنے کی امید کا اظہار کیا گیا۔کے کے یو کی نئی کابینی درج ذیل افراد پر مشتمل ہوگا۔تاثیر سید صدر،شہزیب حیات خان سپریم ہیڈ فیض الحسن شاہ چیئرمین اور انضمام بلوچ نائب صدر منتخب ہوگئے۔ جبکہ جی بی ایس اے کی کابینہ میں زیشان عباس صدر،سید احمد شاہ یئرمین ،شعیب حسن خان جنرل سیکریٹری ،افضل فنانس سیکریٹری اور اعجاز حسین سیکریٹری انفارمیشن مقرر ہوگئے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button