عوامی مسائل

کھرمنگ: دفاعی اعتبار سے اہم سیاچن اور کارگل روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کھرمنگ (بیورورپورٹ) دفاعی اعتبار سے اہم سیاچن اور کارگل روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سڑک کی خستہ حالی مقامی ٹرانسپورٹر ز کے ساتھ ساتھ غیر مقامی سیاحوں کو بھی اذیت میں مبتلاء کر رہی ہے۔ ان دو اہم ضلعوں کو ملانے والی سڑک پر سفر کرنا کسی اذیت سے کم نہیں ہے ۔

مقامی ٹرانسپورٹرز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاچن اور کارگل روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ آئے روز گاڑیوں کو ورکشاپس لے جا نا پڑتا ہے۔ دوسری جانب منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ یہ سڑک دو بڑے محاز سیاچن اور کارگل کی وجہ سے بہت اہم ہے۔ لیکن حکومت کی طرف سے اس روڈ کی مرمت اور ری کارپیٹینگ کے لئے کوئی اقدام نہ اٹھانا ان دو اضلاع میں رہنے والے باسیوں کے ساتھ نا انصافی ہے .

انہوں نے حکومت سے جلد اس اہم سڑک کی مرمت اور ری کارپیٹینگ کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

دوسری جانب بلتستاب کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے آنے والے غیر مقامی سیاحوں کا کہنا ہے کہ بلتستان کی موسم اور خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کر کے یہاں آئے ہیں، بڑی خوبصورت اور پر سکون جگہ ہے یہاں آکر شہر کی گرمی اور مصروفیات بھول جاتے ہیں لیکن یہاں کی سڑکوں پر سفر کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گلگت بلتستان کی حکومت کو چاہئیے کہ یہاں کی روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں۔ اگر سڑکیں بہتر ہو تو زیادہ سے زیادہ سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرینگے اور اس کے عوض یہاں کے ہوٹل انڈسٹری، دکانیں اور یہاں تک کہصوبائی حکومت کو زیادہ سے زیادہ ریونیو مل سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button