خبریں

یاسین پولیس نے غیر ملکی شخص اور دو پاکستانی عیسائی مبلغین کو گرفتار کر لیا

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین سب ڈویژنل انتظامیہ اور یاسین پولیس کی بروقت کاروائی غیرقانونی طور پر عیسائی مذہب کے پرچار کرنے ایک غیرملکی سیمت دوپاکستانی عیسائی مشنری گرفتاری کے بعد علاقہ بدر۔عیسائی مذسب مذہب کے پرچار کے لیے استعمال ہونے والی کتا بیں ،لیٹریچرز اور میموری کارڑ ضبط ۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن یاسین میں غیرقانونی طور پر عیسائی مذہب کے پرچارکرنے والے غیرملکی عیسائی مشنری سٹیفن ہیگر، پاکستان شہریت کے حامل قدیرمیسح کھوکھراورشیرگل نامی شخص کو جی بی سپیشل برانچ کے نشاندہی پر یاسین سب ڈویژنل انتظامیہ اور یاسین پولیس نے غیرقانونی طور پر عیسائیت کی پرچارکرنے کے جرم میں یاسین کے بالائی گاوں ہندور سے عیسائی مذہب کے پرچار میں استعمال ہونے والے مذہبی پمپلیٹ اور عیسائی مزہب کی کتاب انجیل مقدس اور عیسائی مذہب کو سمجھ نے کے لیے اردو زبان میں ریکارڑ شدہ مموری کارڑ زکولوگوں میں تقسیم کرتے وقت رنگ ہاتھوں گرفتار کرکے تین عیسائی مشنریوں کو گرفتاری کے بعد علاقہ بدرکیا ہے ۔
یاسین پولیس نے تھانہ یاسین کے حدود میں عیسائی مشنریوں کے جانب سے تقسیم کردہ کتابیں ،مموری کارڑ اور لیڑیچرزکو وقتی کاروائی کرتے ہوئے ضبط کیا ہے ۔زرایع کے مطابق تینوں مشنری سرسپاٹے کے بہانے چترال کے راستے یاسین میں داخل ہوئے تھیں ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے جی بی سپیشل برانچ ،یاسین پولیس اور یاسین سب ڈویژنل انتظامیہ کے جانب سے یاسین کے سادہ لوح عوام کو مذہبی طور پر گمراہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے اقدام کو سہراتے ہوئے شاباشی دی ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button