ثقافتکھیل

بلتی رسم الخط اور زبان کی پروموشن اور آگاہی کے سلسلے میں میراتھن ریس کا انعقاد

کھرمنگ ( بیورورپورٹ) غاسینگ کھرمنگ میں بلتی زبان کی پروموشن اوررسم الخط کیبارے میںْ آگاہی کے لیےْ منعقدہ میراتھن ریس کا ٹائٹل ا یلڈرکیٹیگری مہدی علی کھرمنگ خاص اور چائیلڈ کیٹیگری محمد حسین منٹھوکہ نے جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق بلتی سکت کھور اور سوشل موومنٹ گروپ غاسینگ کے زیر اہتمام بلتی رسم الخط اور زبان کی پروموشن اور آگاہی کے سلسلے میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیاجس میں درجنوں ایتھلیٹ نے حصہ لیا۔ ایتھلیت نے یادگار شہید حسن خان سے منٹھوکہ پل تک تقریبا ایک کلو میٹر کا مسافت طے کیا۔ ایلڈر کیٹیگری میں مہدی علی کھرمنگ خاص نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اکبر علی ہلال آبادی دوسری اور میثم سہیلْ تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے.  ْچائلیڈ کیٹیگری میں محمد حسن منٹھوکہ نے پہلی، علی حیدر دوسری اور وجہ اللہ تیسری نمبر پر آئے۔ مہمان خصوصی نے پوزیشن لینے والے ایتھلیٹ میں انعامات تقسیم کئے ۔

ریس کے چیف آرگنائزر محمد علی گنگزا سوشل مومنٹ غاسینگ کے ممبر ذاکر میر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کے ایونٹس مستقبل میں بھی انعقاد کرتے رہیں گے اور ساتھ ہی بلتی رسم الخط کو سیکھنے پر بھی زور دینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button