تعلیم

شگر: عالیہ گرلز پبلک سکول مرہ پی کی طالبہ نے9th کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کی

 شگر(عابدشگری)عالیہ گرلز پبلک سکول مرہ پی کی طالبہ نے ضلع شگر میں فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے زیر اہتمام  9th کلاس کی امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سکول اور علاقہ کا نام روشن کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ماہ جبین بنت غلام عباس نے 454 نمبروں کے ساتھ 87 فیصد نمب حاصل کر کے ہونہار طالبہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ماہ جبیں نےکامیابی کو ان کی محنت، اساتذہ کا خلوص، سکول کا مناسب ماحول اور وسائل کی فراہمی کو قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی اس اعزاز کو قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 واضح رہے کہ عالیہ گرلز پبلک سکول مرہ پی پچھلے سترہ سالوں سے خدمات سر انجام دے رہاہے۔  پچھلے سالوں کی نسبت رزلٹ میں بہت بہتری ائی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button