ماحول

خنجراب اور دیوسائی نیشنل پارک میں‌کیمپنگ ہوٹلز کے قیام کے لئے ٹٰنڈرز ہو گئے

استور ( عبدالوہاب ربانی ناصر ) دیوسائی نیشنل پارک اور خنجراب نیشنل پارک میں کیمپنگ ہوٹلز کے ٹینڈرز ہوئے جس میں محکمہ نے  تین کٹگریز میں ٹینڈر کی پالیسی بنائی گئی . کٹگری A  میں ایک لاکھہ روپے ,کٹگری B میں پچاس ہزار اور کٹگری C میں بیس ہزار روپے   رکھے گئے .ٹینڈ رز بیڈ   سٹم میں دینے کی پالسی تھی  جب بیڈ کا مقابلہ ہو ا تو کٹگری A ایک لاکھہ کے بجائے ساڈھے تین لاکھہ روپے پر چلا گیا, کٹگری B پچاس ہزار سے تین لاکھہ تینتس  ہزار اور کٹگری C بیس ہزار سے اکیانوے ہزار پر چلا گیا . جبکہ کی خنجراب سے ٹینڈرز میں شامل ہونے والے افراد نے آپس میں اتفاق کر کے بیڈ 36 ہزار سے اوپر نہیں دیا جبکہ دیو سائی میں سخت مقابلہ ہو بیڈ سسٹم میں جو اتنا لمبا رقم دینے پر مجبور ہوگئے  دوسری جانب دیو سائی پارک کے بفر زون ایریاز کے لوگ اس ٹینڈرز کو مسترد کرتے ہو ئے سراپا احتجا ج اور دفاعی روڈ چلم میں احتجاجی جلسے کی مہم کو تیز کر دی اور وہاں کے کمیٹی ممبران سر گرم نظر آنے لگے . بفر زون ایر یا کے عوام کا کہنا ہے کہ 1993 سے اب تک کمونٹی شیئر کا اور دیگر حقوق کی عوام نے بات کی تو محکمہ نے اس طرح کے پالیسی کو بنا کر حقوق کو ہضم کرنے کی شازش ہے . دیوسائی میں کئی سالوں سے  ہوٹلز کھول کر خدمات دینے والے شیو سر ہوٹل اور 10 برادر کالا پانی  ٹینڈر بیڈ سے محروم ہو گئے جس پر عوام شدید تحفضات کا اظہار کر تے ہو ئے ٹینڈرز کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کرنے کی مہم شروع کر دی   . اور وہاں کے بفر زون کٹگری کے ٹینڈر میں عوامی نمائندگی کرنے بجائے وہا ں کے عوامی لیڈر دو دو ٹینڈرز ھائی ریٹ کی بیڈ دے کر پہلے نمبر پر آئے .  بفر زون عوام کا کہنا ہے احتجاج سے پہلے حکام بالا  فوری نوٹس لیں .
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button