تعلیم

قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس میں‌کلاسز کا آغاز، بہت جلد صدر پاکستان باضابطہ افتتاح‌کریں گے، وائس چانسلر ڈاکٹر عطااللہ شاہ

غذر(کریم رانجھا)سپنے وہ اچھے ہوتے ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے نیند کی قربانی دینا پڑے، تحقیق وتجسس مسلمان کا ورثہ ہے،معیاری تعلیم میری اولین ترجیح ہے،استاد طلبہ کی ذہنی وروحانی بالیدگی کا ذمہ دارہوتا ہے اسلئے اس کو رول ماڈل بننا چاہئے،یونیورسٹی کو ترقی کے نئی بلندیوں پر دیکھنا چاہتا ہوں،مختصر وقت میں کیمپس کا قیام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،اگلے تعلیمی سال تک یونیورسٹی کا پورا نظام آن لائن کردیا جائے گا،کیمپس کے اگلے سیشن میں کمپیوٹر سائنس اور ماس کمیونیکیشن کے کورسسز متعارف کرائے جائیں گے۔

وائس چانسلر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی پروفیسر عطا ء اللہ شاہ نے ہاتون غذر میں یونیورسٹی کیمپس کے غیر رسمی افتتاحی تقریب کے موقع پرمہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا نظام بہت جلد آن لائن کردیا جائے گا۔یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے مسائل پر تحقیق کے لئے جامع پروگرام کا آغاز کردیا جائے گااس کے علاوہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مختصر وقت میں غذر میں کیمپس کا قیام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،متعلقہ محکموں اور ذمہ داران نے دن رات محنت کرکے اس کام کو ممکن بنایا جس کے لئے سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہونے والے حالیہ بھرتیوں میں میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔قراقرم یونیورسٹی کو ملک کے دیگر یونیورسٹیوں کے برابر لانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں،انشاء اللہ بہت جلد اپنے مشن میں کامیاب ہوجائیں گے۔اساتذہ طلبہ کی زہنی وروحانی بالیدگی کا ذمہ دار ہوتا ہے اس لئے استاد کو طلبہ کے لئے رول ماڈل بننا چاہئے۔اساتذہ کا کام طلبہ کے خوابوں کو تعبیر دینا ہے،ٹیچر ناامید ہو توپورامعاشرہ نا امیدی کا شکار ہو جاتا ہے۔تحقیق مسلمان کا ورثہ ہے،نصاب کا ماخذ قرآن و سنہ ہے،علم کا بنیادی مقصد بہترین انسان بننا ہے۔تما م تر تفرقات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے علم کے میدان میں سخت جدوجہد ہی میں کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں اس وقت 80کے قریب پی ایچ ڈی فیکلٹیز خدمات انجام دے رہے ہیں،انشا ء اللہ آیندہ دو سالوں میں پی ایچ ڈیز کی تعداد ایک سو تک پہنچ جائے گی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے صدر پاکستان ،گورنر گلگت بلتستان، فورس کمانڈر ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سب مخلص ہیں اس لئے ہمیں کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے کوئی روکاوٹ کا سامنا نہیں ہے اور صدر پاکستان بہت جلد غذر کیمپس کا باقائدہ افتتاح کیلئے خود آئینگے. یونیورسٹی میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے وویمن یورنیورسٹی جی بی گورنمنٹ بہت جلد زمین دے گی جس پر کام شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ہنر بھی بہت ضروری ہے اس لئے ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ سال غذر کیمپس میں کمپیوٹر سائنس اور میڈیا کمیونیکشن کے ڈیپارنمنٹ کا بھی آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کے آئی یو کا سب آفس قائم کیا جائے گا جہاں امتحانی فارم جمع کرنے کے علاوہ دیگر تمام سہولیات فراہم ہونگے اور طلباء کی آسانی کیلئے امتحانی فارم ان لائن پور کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button