ماحول

ضلع نگر، پھکر میں‌صحت اور صفائی اور تحفظ ماحولیات پر ایک روزہ کانفرنس اختتام پذیر

نگر(سٹاف رپورٹر) نیشنل پروگرام برائے بنیادی صحت ضلع نگر و سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے اشتراک سے ایک روزہ ماحولیاتی کانفرنس صحت و صفائی اور تحفظ ماحولیات ،، وادی پھکر نگر میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر نگر ، اسسٹنٹ کمشنر نگر، عمائدین علاقہ، نگر خاص، ساس ویلی اور پھکر یونین کونسل سے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرز، سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے زمہ داران سمیت علاقہ بھر سے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر نگر ڈاکٹر ہدایت علی نے کہا کہ صحت و صفائی سب سے بڑی عبادت ہے ۔اسلام میں اسئلیے اسے نصف ایمان قرار دیا گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشروں میں امراض کی بڑھتی ہوئی شرح کی اصل وجہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال نہ رکھنا ہے ۔تندرست صحت و توانا جسم کے لیے ضروری ہے کہ صاف ستھرا ماحول اور غذا مہیاہو۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں تندرست و توانا جسم کے لیے صفائی ستھرائی اور اچھاغذا کے حوالے سے شعور و آگاہی پھیلایا جائے ۔آج کا یہ پروگرام بھی اسی کی کڑی ہے ۔عوام اس مہم کوکامیاب بنانے میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرے ۔اس سے قبل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ضلع نگر محمد شارخ چیمہ نے کہاکہ حکومت عوام کو صحت و صفائی کے سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے ۔کیونکہ صحت مند معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ صحت و صفائی کے بہترسہولیات فراہم ہوں ۔صحت و صفائی کے اچھے انتظامات نہ ہوں تب تک صحت مند و توانا معاشرے کا قیام عمل میں نہ آسکتا ہے ۔صحت مند معاشرہ ہی ملک و قوم کی ترقی کا ضامن ہے ۔کانفرنس سے سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے چئیرمین حبیب اللہ نے کہاکہ سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت اپنے محدود وسائل کے باوجود صحت وتعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بغیر رنگ و نسل اور قوم و علاقہ سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت غریب و نادار اور تنگ دست افراد کی صحت و تعلیمی مسائل حل کرنے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے ۔جس کی وجہ سے عوام میں پزیزائی مل رہی ہے ۔کانفرنس کے آخر میں صحت و صفائی کے حوالے سے نمایا ں کام کرنے والے اساتذہ اور لیڈی ہیلتھ ورکز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button