اہم ترین

دریا کا بہاو جاری ہے، پانچ دنوں‌میں‌اشکومن جھیل کا پانی ختم ہو جائے گا، ایف سی این اے

گلگت (پ ر) 18جولائی 2018کو کمانڈر ایف سی این اے کے احکامات پر انجینئرز کی ٹیم گلگت سے بدسوات گاؤں روانہ کی گئی۔ تاکہ نقصانات کا جائرہ لیاجائے اور ممکنہ خدشات کا تدارک کیا جائے جو کہ غذر ضلعی انتظامیہ اور گلگت بلتستان ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی (GB DMA) کے ساتھ مل کر عارضی جھیل اور گلیشئر کے بہاؤ کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

19 جولائی 2018 کو ایف سی این اے کے انجنیئرز کی ٹیم نے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے گلیشئر جھیل اور نقصان زدہ علاقہ کا جائزہ لیا۔

جن کی رائے کے مطابق موجودہ صورت حال قابو میں ہے۔ دریاکا بہاؤ جاری ہے اور جھیل کے پانی میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ گلیشئر کی برف پگھلنے کے ساتھ ساتھ مٹی کے تودے دریا کے بہاؤ کے ساتھ بہہ رہے ہیں اور امید ہے کہ 4-5 دن میں جھیل کا پانی ختم ہو جائے گا اور علاقہ کا رابطہ ضلع سے بحال ہو جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button