سیاست

میاں‌نواز شریف ایک نظریے اور تحریک کا نام ہے، جاوید اقبال صدر پی ایم ایل این ہنزہ سب ڈویژن

ہنزہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میاں محمد نواز شریف صر ف ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک نظریہ ایک تحریک ایک جدو جہد اور ایک حقیقی تبدیلی کا نام ہے ۔ میاں محمد نواز شریف نے اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر واپس پاکستان آکر اپنا فرض نھبایا ۔اب پاکستان کے غیور عوام 25جولائی کو عوام اپنے ووٹ کے زریعے فرض نبھائیں گے ۔ انشاء اللہ پاکستانی عوام کی طاقت سے 25جولائی کو شیر کی فتح کی سورج طلوع ہوکر پی ٹی آئی عمران کا سورج غروب ہوگا اور پھر سے پاکستان میں شیر کا حکومت آئے گااور انشاء اللہ 25جولائی کی الیکشن میں پنڈی صادق آباد کے اُمیدوار حنیف عباسی کی کمپینگ کے لئے ہنزہ سے ن لیگ کے تمام عہدادارن و کارکنان جائیں گے کیونکہ پنڈی اور اسلام آباد میں ہنزہ کی بیشتر آبادی مقیم ہیں انشاء اللہ حنیف عباسی کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اس لئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہنز ہ کو الگ ضلع بناکر مخصوص پہچان دی ہے ۔ چالیس سالوں سے عوام ہنزہ کی دیرینہ خواہش پوری کی ۔اور اس کے ساتھ ہنزہ کے آئی یو کیمپس ،عطاآباد جھیل پر 32.5میگاواٹ کا یعنی 14ارب روپے کا منصوبہ دیا اس کے علاؤہ 92کروڑ کے منصوبے جس میں علی آباد تا کریم آباد روڈ17کروڑ روپے کا ، گوجال خداآباد پُل 6کروڑ کا اور سو بیڈ ہسپتال سمیت بہت سارے کروڑوں کے منصوبے پاکستان مسلم لیگ ن کے عوام ہنزہ کے لئے تحفہ ہیں کوئی مائی کا لعل چودہ ارب روپے کا منصوبہ عوام ہنزہ دیکر دکھائیں ا ور خوشی کی بات یہ ہے کہ عطاآباد جھیل پر بننے والا میگا منصوبہ ٹینڈر کے مراحل میں ہے ۔ اور اس پاؤر منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ہنزہ سے ہمیشہ کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔عمران خان نے دھرنے پے دھرنہ دیکر پاکستان کی معشیت تباہ کی ہے ۔ لیکن پاکستان مسلم لیگ ن عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرکے کردار کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں ۔اور انشاء اللہ 25جولائی کا سورج عوام پاکستان کی فتح کا سورج ہوگا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button