حادثات

گونر فارم، دیامر:‌سیلابی ریلے میں‌بہہ کر جان بحق ہونے والی ماں‌اور بیٹی سپرد خاک، رقت آمیز مناظر

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گونر فارم میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے ماں اور بیٹی کو آہوں اور سیسکیوں سے سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گونر فارم منیی کے مقام پہ سیلابی ریلہ میں ماں، بیٹی اور بیٹا بہہ گئے تھے جن میں سے بیٹے کو زندہ نکالا تھا جبکہ ماں اور بیٹی جاں بحق ہوئی تھیں جن کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے دن گونر فارم میں ادا کی گئی ۔اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔مرحومہ کے پسماندگان میں چھ بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں ۔دونوں ماں بیٹی کو گونر فارم کے مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی ۔گونر فارم میں سیلاب سے حمید آباد کے واٹر چینل کا سربند مکمل طور پر تباہ ہوا ہے جسکی فصلوں ، سبزیوں اور باغات سوکھنے کا اندیشہ پیدا ہوا ہے مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حمید آباد واٹر چینل مرمت کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ عوام مذید پریشانی سے بچ سکیں ۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button