عوامی مسائل

روندو کی سڑک فروغ سیاحت کی کوششوں‌کے لئے رکاوٹ‌ہے، علمائے امامیہ شگر کا بیان

شگر(عابدشگری) علمائے امامیہ شگر نے برالدو روڈکو سیاحت کے فروغ میں رکاوٹ قرار دیدی ،محکمہ تعمیرات عامہ موشن موڑ کو کمائی کا ذریعہ بنانے کے بجائے مستقل بنیادوں پر اس موڑ کو بنا کر سیاحوں اور دیگر مسافروں کی زندگی بچائیں بصورت دیگر ہم سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے ،دورہ برالدو سے واپسی پر علمائے امامیہ میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے ۔تفصیلات کے مطابق علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین ،علمائے امامیہ کے سرگرم رکن اور نامور عالم دین سید محمد سعید سمیت متعدد علمائے نے برالدو کا دورہ کیا اس موقع پر سٹرک کی صورتحال دیکھ کر علماء پریشان ہوگئے ااور برالدو سے واپسی پر علماء میڈیا سے سامنے پھٹ پڑے میڈیا سے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علمائے امامیہ کے صدر سید طہٰ شمس دین اور سید محمد سعید نے کہا کہ برالدو شاہراہ کے ٹو اس وقت موت کا کنوں بنا ہواہے محکمہ تعمیرات عامہ نے شاہراہ کے ٹو کے ایک اہم موڑ کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے کیونکہ مختلف ڈونر کی جانب سے اس شاہراہ کی تعمیر کے لئے وقتا فوقتا فنڈز مہیا کرتے رہتے ہیں لیکن محکمہ تعمیرات عامہ ان فنڈ ز سے موشن موڑ کو بنانے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث کئی گاڑیاں بھی دریا برد ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی غفلت کے باعث روڈ قلیاں بھی غائب ہیں اور پورے شاہراہ پر صرف دو قلی نظر آتے ہیں انہون نے کہا کہ حکومت اور محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحوں کو خطے میں لانے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کررہی ہے لیکن سب سے زیادہ سیاحت کے موقع ہونے کے باوجو د محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے شاہراہوں پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکات کا سامنا ہے اور سیاحت کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ شاہراہ کے ٹو ہے کیونکہ پوری دنیا میں کے ٹو کا ایک نام ہے اور سیاح اس اہم سیاحتی مقام پر جانے کے خوہش مند ہیں مگر روڈ کی وجہ سے اکثر سیاح ناکام لوٹتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈپٹی کمشنر شگرعلاقے کیساتھ درد دل رکھنے والا انتظامی سربراہ ہے لہذا ڈی سی شگر سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ تعمیرات عامہ سے اس غفلت پر باز پرس کریں اور برالدو شاہراہ کو مستقل بنیادوں پر ٹھیک کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button