خبریں

ترقی کے منتظر پولیس اہلکار مایوسی کے عالم میں‌ پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے نکل گئے

گلگت( سٹاف رپورٹر)اپ گریڈیشن کے منتظر پولیس اہلکار پولیس آوٹ پاسنگ پریڈکے دوران مایوس ہو کر تقریب سے نکل گئے۔ پولیس ٹرینگ سکول سکوار میں ہفتے کے روز بڑی تعداد میں اہلکار پولیس آوٹ پاسنگ پریڈ کی تقریب میںاس امید کے ساتھ شریک ہو ئے تھے کہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ترقی کے منتظر ہزاروں پولیس اہلکاروں کو خوشخبری سُنائیں گے۔

تاہم، ان پولیس اہکاروں کی دلی خواہش پوری نہ ہوئی تو تقریب چھوڑ کر مایوسی کے عالم میں نکل گئے۔

اس موقع پر پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے گلگت بلتستان کے پولیس اپ گریڈیشن کے منتظر ہیں اپ گریڈیشن نہ ہو نے احساس محرومی ہو نے لگا ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں پولیس اہلکار گریڈ 5سے گریڈ7گریڈ 7والے گریڈ 9اور گریڈ 9کے پولیس اہلکار گریڈ11کے منتظر ہیں۔ پولیس اہلکار اس امید سے اس تقریب میں آئیں گے کہ وہ پولیس کے دلی خواہش ( اپ گریڈیشن ) کا اعلان کر کے دل جیتنے گے لیکن وزیراعلیٰ نے ہمارے امیدوں پر پانی پھر دیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ جس طرح مہدی شاہ دور میں محکمہ پولیس کے جوانوں نے جس طرح احتجاج کیا تھا اگر آج بھی صرف 10منٹ کے لئے اسلحہ چھوڑ کر ہڑتال کرے تو موجودہ حکومت کو احساس ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button