خبریں

یاسین:‌کمرشل مارکیٹوں‌میں‌موجود ایل پی جی کی دکانیں‌محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم

یاسین (معراج علی عباسی ) اسسٹنٹ کمشنریاسین مرتضیٰ نے یاسین کے کمرشل مارکیٹوں میں موجود ایل پی جی کی دکانوں پر اچانک چھاپہ لگاکردکانداروں کو ایک ہفتے کے اندر اپنا کاروبار کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنریاسین نے صوبائی انتظامیہ کے احکامات پرعمل درآرمدکرتے ہوئے چھوٹے سیلنڈروں میں گیس فلنگ اور دونمبرگیس پرپابندی عائدکیا ہے ۔یاسین میں گیس کے کاروبار سے منسلک تمام ڈیلرز اور ریٹیلرز کو اپنے اپنے دوکانوں میں حفاطتی آلات رکھنے اور مقامی انتظامیہ سے گیس رکھنے اور چلانے کے لیے انتظامیہ سے اجازت نامیہ حاصل کرنے کی ہدایت جاری کیا ہے اور انتظامیہ کے اجازت نامے کے بغیرگیس رکھنے پر پابندی عائد کیا ہے ۔واضح رہے کہ یاسین میں گیس کے دوکانیں مین روڑ پر مارکیٹوں کے اندار موجودہے اور بیشتردوکانون میں خفاظتی آلات موجودنہیں ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button