عوامی مسائل

اشکومن میں‌ایک درجن دیہات کے ساتھ چھ روز سے رابطہ منقطع، سفید ہیلی کاپٹرز غائب

غذر (بیورو رپورٹ ) متاثرین کی بدصوات کی بحالی کے لئے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ایک درجن دیہات جن کا زمینی رابط گزشتہ چھ روز سے بندہوچکا ہے میں اشیاء خوردنی کی قلت پیدا ہوسکتی ہے متاثرین اے کے ڈی این کے ہیلی کاپٹر کا بھی انتظار کرتے رہے مگر چھ روز گزرنے کے باوجود ان کے ہیلی کوئی امدادی سامان لیکر نہیں پہنچی حالانکہ اس سے قبل معمولی کوئی قدرتی افت پیش ائے تو آغا خان نیٹ ڈولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN)کا جہاز امدادی سامان لیکر پہنچ جاتا تھا مگر چھ روز گزرنے کے باوجود یہ ہیلی کدھر ہیں اور امدادی سامان لیکر کیوں نہیں آئے متاثرین بھی پریشان ہیں حالانکہ یہ ہیلی متاثرین کی فوری امداد کے لئے اس ادارے کو فراہم کر دی گئی مگر ایک ہفتہ گزرنے کو ہے اس ادارے کا ہیلی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا حالانکہ معمولی کوئی کام ہو تو بھی اس ادارے سے وابسط افراد کئی بار ہیلی میں غذر کا چکر لگاتے ہیں مگر اب سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ہیلی میں امدادی سامان نہ پہنچانا سمجھ سے باہر ہے حالانکہ ہزہائنس نے یہ ہیلی کاپٹر ایسے قدرتی افات میں فوری امداد کے لئے اس ادارے کو فراہم کر دیا ہے مگر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود یہ ہیلی اسلام آباد سے غذر کی طرف امدادی سامان لیکر نہیں پہنچ سکا متاثرین سیلاب نے اس حوالے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا اخر اے کے ڈی این کا یہ ہیلی کس مرض کی دوا ہے کہ لوگ آج مصیبت میں ہیں اور یہ ہیلی اسلام آباد میں کھڑی ہے انھوں نے فوری طور پر اس ہیلی میں امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہچانے کا مطالبہ کیا اور پاک ارمی کی طرف سے امدادی سامان پہنچانے پر پاک ارمی کا شکریہ ادا کیا دوسری طرف انتظامیہ اور این جی اوز نے بھی امدادی سامان کی بڑی مقدار بدصوات پہنچا دیا ہے مگر جھیل کے دونوں سائڈ پر پہاڑ ہیں اور ایک درجن دیہاتوں کا متاثرین کو امدادی سامان پہچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button