خبریں

وزیر اعلی کے مشیر برائے خوراک نے بدصوت سانحے کے ایک ہفتے بعد اشکومن کا دورہ کیا، سہولیات کا جائزہ لیا

یاسین (معراج علی عباسی ) مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہدایت پر ڈپٹی کمشنرغذر شجاع عالم ،اے سے پونیال اشکومن ڈپٹی ڈائریکٹرجی بی ڈی ایم اے اور دیگرضلعی سربراہان کے ہمراہ سیلاب سے شدید متاثرہ علاقہ اشکومن کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی غذر نے متاثرین کے لیے کئے گئے تمام اقدامات پر مشیرخوراک کو تفصیلی بریفنگ دیا۔مشیرخوراک نے متاثرین کمیپ اور میڈیکل سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مشیرخوراک نے صوبائی حکومت اور غذر انتظامیہ کے جانب سے متاثرین کے لے کئے گئے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی ۔اس موقع پر غلام محمد نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ گوکی قدرتی افادت کا مقابلہ ہومین ریسورس سے مکمل طور پر کرنا مشکل ہے مگر گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت مشکل کی اس کڑی میں متاثرین کی برپورمدد اور بحالی کے لیے موثراقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہیلی کوپٹرکے زریعے متاثرین تک غذائی امداد و میدیکل سہولیات پہنچائی جارہی ہے ۔متاثرہ سکول کے بچوں کو کتابیں اور یونیفام فراہم کی گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقے کے لیے روڑ واگزر کیا ہے ۔تمام ترحالات کے باوجود حکومت متاثرین کے مدداور بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے میں مصروف اور ہرقسم کے چیلج سے نپٹنے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقون میں جن کے رہائشی مکانات ،زرعی زمین ،پھلدار اور غیرپھلدار درخت اور دیگر قیمتی ساز وسامان کو نقصان پہنچا ہے ان کا الگ تخمنہ لگاکر متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے حکومت پالیسی مرتب کرے گی ۔اور تمام ترنقصانات کاازالہ کیا جائے گا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button