اہم ترین

بدصوات نالے سے سیلابی ریلے کا اخراج بدستور جاری، مزید مکانات زیرِ‌آب آگئے، دریائے قرمبر کئی گھنٹوں‌تک بند رہی

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ نالہ برصوات سے سیلابی پانی کے اخراج کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،دریائے قرمبر(ہنیساری) کا بہاؤ رک جانے کی وجہ سے آج (بدھ)مزید رہائشی مکانات زیر آب آگئے،پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے 2000کلوگرام خوراک ودیگر ضروری اشیاء متاثرہ مقام پر پہنچائے گئے،آٹھ دنوں سے محصور گاؤں دوار داس کے مکینوں تک مقامی رضاکاروں کے ذریعے امداد پہنچانے کی اطلاع۔نالہ برصوات سے سیلاب کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،پیر اور منگل کے درمیانی رات دریائے قرمبر کا بہاؤ رک گیا اور صبح دس بجے اخراج کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ آج( بدھ )کی دوپہر بارہ بجے دریا کا بہاؤ رکنے کے بعد سہ پہ چار بجے اخراج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس دوران بدصوات گاؤں کے مزید چار رہائشی مکانات زیر آب آگئے ۔مذکورہ مقام پر اب تک مجموعی طور پر پچاس سے زائد گھر زیر آب آچکے ہیں۔امدادی کاموں کا سلسلہ بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے،پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان متاثرہ مقامات تک پہنچا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،محکمہ ورکس کے اہلکار متاثرہ مقام پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،ممبر قانون ساز اسمبلی نواز ناجی آج دوسری بار متاثرہ مقام پر پہنچ گئے اور امدادی کا موں کا جائزہ لیا۔گاؤں بلہنز میں میڈیکل کیمپ معمول کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے اور بلہنز کے مقام پر آغا خان ہیلتھ سروس اور محکمہ صحت کا کیمپ بھی خدمات فراہم کررہا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button