سیاست

چلاس میں‌ تحریک انصاف کی جیت کا جشن، کارکنوں‌نے ریلی نکالی، بھنگڑے

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے تحریک انصاف کی جیت پر جشن منایا ،چلاس شہر میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حشمت اللہ کی کال پر کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر خوب جشن منایا اور ریلی بھی نکالی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے رہنما محمد ریاض،نوید خان،فخر عالم،عابد و دیگر نے کہا کہ ملک بھر میں تحریک انصاف ایک مظبوط جماعت بن کر اُبھری ہے ،تحریک انصاف ملک میں کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بہت جلد گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی لائی گی،تحریک انصاف کے کارکن حشمت اللہ کی قیادت میں پارٹی کو مظبوط اور مستحکم بنائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button