خبریں

شگر میں‌سیلاب کی تباہ کاریاں‌جاری

شگر(نامہ نگار) شگر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے ۔ داسو ، تستون اور بین کے بعد چھوترون شگر میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی, تفصیلات کے مطابق چھوترون کے بالائی نالے میں ہفتے کی علی الصبح اچانک طغیانی آئی, جس سے درجنوں کنال قابل کاشت اراضی, کھڑی فصلیں اور درختان چند ہی منٹوں میں ملیامیٹ ہوگئی, اس سیلاب سے 15 سے 20 افراد کی زمینیں اور درخت متاثر ہوئے ہیں, متاثرین نے حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے, نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پہلے کئی بار عوامی نمائندوں کو نالے کے گرد بند تعمیر کرنے کے حوالے سے مطالبات کئے گئے لیکن انہوں نے سنی ان سنی کردی جس کی وجہ سے آج غریب عوام کو فصل کی کٹائی کے اس سیزن میں شدید نقصان اٹھانا پڑا, حکومت فوری طور پر امداد کرے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button