سیاست

تحریک انصاف کی جیت سے ملک بھر میں‌تبدیلی آئے گی، پروفیسر محمد میر

سکردو(ایس ایس ناصری) پاکستان تحریک انصاف کی جیت سے ملک میں مکمل تبدیلی آئیگی عمران خان کی 22سال سے زائد جد وجہد نے پاکستان میں باری لینے والوں کی قلع قمع کیے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف روندو کے رہنماء پروفیسر محمد میر نے کیا انہوں نے کہا عمران کی نظریہ اور راجہ جلال کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے بہت جلد روندو سے پڑھے لکھے اور ویجن رکھنے والے نوجوانوں پی ٹی آئی کی کھلاڑی بننے جارہے ہیں اور آنے والے وقتوں میں روندو پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعلیم اور صحت سمیت عوامی بنیادی مسائل کے حل صرف تحریک انصاف سے ہی متوقع ہے علاقے میں معیاری تعلیم عام کرنے کیلے قائدیں سے رابطہ کریں گے اور غریبوں کو ان کے دھلیز پر صحت اور تعلیم جیسی نعمت سے مستفید کرائیں گے آج تک اس خطے سے الیکٹ ہونے والے نمائندوں نے علاقے کے عوام کیلے کچھ بھی نہیں کیا اور صرف کئی کئی سال باریاں لگا کر عوام کو بےقوف بناتے رہے اب وقت آگیا ہے کہ جسطرح پاکستان میں تبدیلی آئی ہے اسی طرح روندو میں بھی عوام پرانے نمائندوں کو ریجیکٹ کرتے ہوئے نوجوانوں کو خدمت کا موقع دیں گے ۔میر کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر راجہ جلال کی قیادت میں پورے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی ایک مظبوط اور نمبر ون پارٹی بن کر ابھریگی اور باقی پارٹیوں کی بہت جلد چھٹی ہوگی ۔راجہ جلال کا سکردو آمد کے موقع پر تاریخی استقبال کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کروں گا اور ریلی میں روندو سے سینکڑوں نوجوں شریک ہوں گےانہوں نے کہا کہ ملک کے عام انتخاب میں جس انداز سے پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے پنجاب میں بڑے بڑے برج الٹانے پر اور ملک بھر میں تاریخی کامیابی پر قائد تحریک عمران خان سمیت دیگر قائدیں کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button