عوامی مسائل

سکردو ضلعی انتظامیہ نے ستک اور طورمک کے سیلاب متاثرین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا

روندو(خبر نگار خصوصی) سکردو کی ضلعی انتظامیہ نے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے روندو کے متاثرین کولاوارث اور بے یارومدد گار چھوڑدیا ڈپٹی کمشنر سکردو اور ڈیساسٹر منجمنٹ کے ضلعی حکام نے ایک بار بھی روندو کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں طورمک، ستک اور تھوار کے علاقوں کا ایک بار بھی دورہ کرنا گوارا نہیں کیا طورمک اور ستک میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی ہے سینکڑوں اراضی،ہزاروں پھلدار اور غیر پھلر درختان،کئی مکانات سمیت کئی گاوں سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں اس کے باوجود ڈی سی سکردو نے ایک بار بھی متاثرہ علاقوں کی طرف مڑکر بھی نہیں دیکھا روندو کے علاقے باغیچہ اور خومرا میں بھی سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے روندو انتظامیہ نے بھی ایک بار بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ تک نہیں کیاضلع سکردو کا سب سے بڑا تحصیل ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر روندو کے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر جاری ہے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ بڑی تباہ کاریوں کے باوجود روندو کو نظر انداز کرنا ڈپٹی کمشنر سکردو کا متعصبانہ رویے کو ظاہر کر تا ہے موجودہ ڈی سی نے چارج سنھبالنے کے بعد ایک بار بھی روندو کا کئی عوامی دروہ نہیں کیا ہے جو کہ تشویشناک ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی سربراہان جلد از جلد روندو کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دروہ کریں اور متاثرین کی امداد کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button