جرائم

چترال کے بالائی علاقے گرم چشمہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

چترال(گل حماد فاروقی) گرم چشمہ کے علاقے منور گاؤں میں ایک شحص نے پہلے اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کی اس کے بعد خود کو بھی گولی مارکر  خودکشی کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ گرم چشمہ کے مطابق منو ر گاؤں میں رحمت یار ولد دوست عالم نے پہلے اپنی بیوی کو پستول سے گولی مارکر قتل کردی۔ پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور اس کا وجہ بھی گھریلوں ناچاقی بتائی جاتی ہے۔ رحمت یار نے پہلے بھی شادی کی تھی مگر اسے طلاق دی تھی امنہ بی بی عمر پچیس سال اس کی دوسری بیوی تھی جسے اس نے قتل کیا۔

گرم چشمہ پولیس نے زیر دفعہ 174 ضابطہ فوجداری کے تحت تفتیش شروع کردی ہے۔ دونوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال لائی گئی جہاں ڈاکٹر نثار احمد کے زیر نگرانی میڈیکل ٹیم نے ان کی پوسٹ مارٹم کرلی اور لاشیںورثاء کے حوالہ کی۔ بعد ازاں دونوں بائی قبرستان میں سپر د خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ چترال میں خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رحجان نہایت تشویش ناک حدتک بڑھ چکا ہے اور یہاں قتل کے مقابلہ میں خودکشیوں کا شرح بہت زیادہ ہے۔گرم چشمہ میں گزشتہ روز تین بچیاں تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق ہوئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button