عوامی مسائل

غذر: سینگل میں لنک روڑ کی تعمیر نامکمل، ٹھیکیدار ملبہ کھیتوں‌میں‌پھینک کر فرار ہوگیا

غذر(بیورو رپورٹ) غذر لنک روڈ کے تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے ولا ٹھیکدار کا م ادھورا چھوڑ کر فرار رابطہ سٹرک کا ملبہ لوگوں کے کھیتوں میں پھینک کر ٹھیکدار نے کام بند کردیا سینگل میں لنک روڈ گل شیر ہاؤس تا عرفان ہاؤ س کی تعمیر کے دوران نہ صرف ٹھیکدار نے ملبہ لوگوں کے کھیتوں میں پھینک دیا بلکہ سیرابی چینل بھی تباہ کرکے رکھ دیا تین ماہ گزرنے کے باوجود بھی ٹھیکدار نے التوا کاشکار کام شروع نہیں کیا اور اب اس روڈ پر لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکدار نے لنک روڈ کی تعمیر میں ناکام ہوا بلکہ واٹر چینل کو بھی تباہ کردیا روڈ اور لوگوں کے کھیتوں میں بھی ملبہ پھینک کر گزشتہ کئی ماہ سے لاپتہ ہے جبکہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چینل کو بنا دیا ہے ملبہ اب تک لوگوں کے کھیتوں میں پڑا ہے دوسر ی طرف اس ٹھیکدار نے جو کام کا ٹھیکہ لیا ہے اس کو ادھورا چھوڑ کر نو دو گیارہ ہوگیا ہے مگر حکام کی خاموشی بھی حیران کن ہے جبکہ محکمہ تعمیرات اور غذر کی انتظامیہ ٹھیکداروں کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور لوگوں کو لنک روڈ بنانے کے نام پر ملبے کا ڈھیربناکر چھوڑ کر فرار ہونے والے ٹھیکدار نے لوگوں کو عذاب میں ڈال دیا ہے عوامی حلقوں نے چیف سکرٹیری سے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button