خبریں

کرپشن کے ذریعے پیسہ بنانے کے معاملے میں‌مہدی شاہ اناڑی تھا، حفیظ الرحمن ماہر ہے، فتح اللہ خان جنرل سیکریٹری تحریک انصاف گلگت بلتستان

سکردو ( رجب علی قمر ) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کامیابی پاکستان کی خوشحالی اور کامیابی کی جانب عوامی تاریخی فیصلہ ہے بہتر تبدیلی کی لہر گلگت بلتستان کے کونے کونے تک پہنچے گی عمران خان انتہائی انسان شناس شخصیت کے مالک ہے گلگت بلتستان میں نئے گورنر کے تقرری کے بارے میں بہتر فیصلہ سامنے آئے گا گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی نامزدگی کے حوالے سے پارٹی ہائی کمان اورصوبائی صدر راجہ جلال کو بھی اعتماد میں لیں گے مہدی شاہ کی نسبت اس دور میں کرپشن کی رفتار بلند ہوچکی ہے مہدی شاہ پیسہ بنانے کے سلسلے میں اناڑی تھا جبکہ حفیظ الرحمن پیسہ بنانے کے بارے میں ماہر ہے موجودہ صوبائی حکومت نے ٹھیکوں اور دیگر زرائع سے ریکار ڈ کرپشن کی ہے اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان نیب اور ایف آئی اے کو مضبوط بنائیں گے اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور قومی لوٹی ہوئی دولت کا کڑا احتسا ب کیا جائے گا اس وقت گلگت بلتستان میں ترقی کے بجائے کرپشن کا دور دورہ ہے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں عوام نے کرپشن کے خلاف اور عمران خان کے حق میں فیصلہ دے کر یہ ثابت کیا کہ کون ملک سے محبت کرتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button