اہم ترین

داریل اور تانگیر میں‌سرچ آپریشن کا آغاز، فورسز کی بھاری نفری علاقے میں‌پہنچ گئی

چلاس ( کرائم رپورٹر ) نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے ضلع دیامر میں سکولوں کو جلانے اور دھماکا خیز مواد سے نقصان پہنچانے کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔ فورسز کی بھاری نفری داریل تانگیر پہنچ گئی ہیں ۔ گزشتہ شب شرپسندوں نے گرلز اور سیپ سکولوں کو نشانہ بنایا تھا اور تیرہ سکولوں کو آگ اور دھماکا خیز مواد سے نقصان پہنچایا تھا ۔واقعہ کے بعد پولیس نے دیامر کے تمام تحصیلوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے ۔دوسری طرف سکولوں کو جلانے کے خلاف چلاس اور داریل تانگیر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام سیاسی و سماجی شخصیات نے واقعے کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ دیامر کیخلاف گہری سازش ہے ملزمان کسی طرح کے بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے حکومت ملزمان کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دیں انہوں نے کہا کہ دیامر پرامن لوگوں کا سرزمین ہے سازش کے تحت دیامر کو بدنام کیا جا رہا ہے دیامر میں اہم ترین میگا پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جس کو ناکام بنانے کیلئے جو بھی عناصر برسرپیکار ہے انہیں عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button