سیاحت

سابق گورنر کے ہاتھوں‌اشکومن میں‌نجی ہوٹل کا افتتاح‌

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ سیاحت کے فروغ کے لئے ایک اور سنگ میل،سابق گورنر پیر کرم علی شاہ نے پرائیوٹ سیکٹر میں بننے والے’’ ہوٹل بام دنیا‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کردیا،اس موقع پر خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سابق گورنر کے علاوہ ڈپٹی کمشنر غذرشجاع عالم پیرزادہ،اسسٹنٹ کمشنر پونیال ،اشکومن کیپٹن(ریٹائرڈ) ثناء الللہ ،سابق اے سی گوپس صفت خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفر ولی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر شہزادہ حسین جان کا کہنا تھا کہ وادی اشکومن میں سیاحوں کے لئے اعلی معیار کے ہوٹل کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا اور ایک سال کی قلیل مدت میں ہوٹل کی تعمیر مکمل کی گئی ہے،علاقے میں رہائش کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو کافی مشکلات درپیش تھیں اور رات گزارنے کے لئے ٹوریسٹ کو گاہکوچ یا گلگت جانا پڑتا تھا،اب الحمدلاﷲاس ہوٹل کی تعمیر سے سیاحوں کو علاقے میں گھر جیسا ماحول ملے گا۔افتتاح کے کوقع پر پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ضیافت کے اختتام پر سابق گورنر پیر کرم علی شاہ نے دعائے خیر کرائی اور امید ظاہر کیا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے پرائیوٹ سیکٹر میں کی جانے والی کوششیں بار آور ثابت ہونگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button