جرائم

غذر پولیس کا اشہتاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری، دو اشتہاری گرفتار

غذر(بیورو رپورٹ)غذرپولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ایس ایس پی غذر کی ہدایت پر انسپکٹر محمد موسیٰ کی قیادت میں دیامر جانے والی ٹیم نے کامیاب کاروائی کے بعد سنگل تھانے کو مطلوب دو اور اشتہاری ملزمان کو دیامر سے گرفتار کر کے بغرض تفتیش سنگل تھانے پہنچا دیا گرفتار ملزمان میں شفیق اور فاروق ساکن ڈوڈیشال شامل ہیں جو مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور کئی عرصے سے سنگل تھانے کو مطلوب تھے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی غذر نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اشتہاری ملزمان کے خلاف مذید گھیرا تنگ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button