تعلیم

دیامر میں‌سکولوں‌کی آتشزدگی کے خلاف بلتستان یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

سکردو ( رجب علی قمر ) سانحہ دیامر کے خلاف سکردو میں بلتستان یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا حمیدھ گڑھ چوک پر احتجاجی ریلی کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم نے کی اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر تعلیم دشمن عناصر مردہ باد اور تعلیم کو عزت دو کے نعرے درج تھے طلبا و طالبات نے شدید نعرہ بازی کی اور حکومت سے دیامر میں جلائے گئے سکولوں کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کیا طلبا نے بلتستان یونیورسٹی سے حمید ھ گڑھ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور سانحہ دیامر کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بچیوں کے تعلیم کے ساتھ ہیں بچیاں تعلیم حاصل کرے گی تو پورا خاندان تعلیم حاصل کر پائے گی اُنہوں نے کہا کہ دیامر میں سکولوں کو جلانا جہالت ہے جہالت کو دور کرنے کے لئے علم کی شمع روشن ہونا ضروری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button