اہم ترین

دیامر واقعات سے سی پیک پر منفی اثرات مرتب ہورہےہیں، شرپسندوں‌کو چھوٹ نہیں‌ملے گی، لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے) کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہا ھے کہ دیامر میں پیش آنے والے حالات کی وجہ سے سی پیک منصوبے پر منفی اثرات مرتب ھورھے ھیں یہ منصوبہ مقامی لوگوں کےلئے روزگار اور ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرے گا وہ یہاں منگل کے روز چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا دیامر میں شرپسندی کو روکنے کے لیے معززین علاقہ کو بھی کردار ادا کرنا چاھئے عوام کے تعاون سے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کمانڈر ٹین کور نے کہا کہ علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے عزم کر رکھا ھے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی چھوٹ نھیں دی جائے گی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کے ہمراہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک اور آئی جی پولیس ثناء اللہ عباسی بھی تھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button