اہم ترین

دیامر کو وانا اور سوات نہیں‌بننے دیں‌گے، پاک فوج کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کریں‌گے، وزیر اعلی

چلاس ( شہاب الدین غوری سے)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ دیامر کو وانا اور سوات بننے نہیں دینگے ۔پاک فوج کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا ۔عوام دیامر نے متفقہ طور پر حالیہ واقعات کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ احتجاج بھی کیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ دیامر میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی گئی ہے جلائے گئے سکولوں کو نہ صرف جلد بحال کریں گے بلکہ اپ گریڈ بھی کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس چلاس میں علمائے کرام اور عمائدین دیامر سے خطاب کرتے ہوئے اور دھماکے سے متاثر ہونے والی رونئی گرلز سکول کے معائنے کے دوران اظہارخیال کرت ہوئے کیا ۔سرکٹ ہاؤس چلاس میں صوبائی وزرا حیدر خان ، عمران وکیل ، ابراہیم ثنائی سمیت آئی جی پی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی ، سیکرٹری داخلہ جواد اکرم ، سیکرٹری تعلیم خادم حسین ، سیکرٹری ایل جی آر ڈی ثناءاللہ سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ سیبطین احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔ بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں نرمی سے پیش آئیں گے ورنہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا ۔دیامر میں سکولوں پر حملوں کے ساتھ ہی دیامر کے علمائے کرام ، عمائدین ، یوتھ اور عوام سڑکوں پہ نکلے اور انہوں نے شرپسندوں کو پیغام دیا کہ ہم تعلیم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اہلیان دیامر نے دیامر بھاشہ ڈیم کیلئے اپنی زمینوں کی قربانی دی ۔وطن عزیز کیلئے دیامر کے عوام کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کو جلانے کے واقعے کی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر جرگہ علمائے کرام اور عوام حکومت اورسیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر جرگہ ان تمام لوگوں کو مجبور کرے گی کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریں اگر ملزمان نے خود کوقانون کے حوالے نہیں کیا تو پھر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے گلگت بلتستان ایک پرامن خط کے طور پر عالمی سطح پر ابھر چکا تھا اور لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد جاری تھی اس لئے ایسے حالات پیدا کئے گئے کہ ترقی کا سفر رکے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے کے ان تمام سکولوں میں ایمرجنسی نافذ کیا گیا ہے جو حالیہ حملوں میں متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں داخلہ لینے والے طلبہ کی فیس ففٹی پرسن صوبائی حکومت برداشت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں اب زیادہ سے زیادہ گرکز سکول تعمیر کئے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دیامر انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا قبل ازیں جب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن چلاس سرکٹ ہاؤس پہنچے تو پولیس فورس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button